Categories
Breaking news

حکومت ہے نہیں، چلی کیا جائے گی، آصف زرداری

حکومت ہے نہیں، چلی کیا جائے گی، آصف زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت ہے ہی نہیں تو چلی کیا جائے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ پہنچ گئے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

آٹھ ارب کی ٹرانزیکشن، زرداری کے شریک ملزم کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے شریک ملزم مشتاق احمد کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ہو تو جائے، یہ تو مانگے تانگے پر ہیں، مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے ہی نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتِ حال خطرناک ہے، اس کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں۔

زرداری کیخلاف سماعت، جج کے سوال پر عدالت میں قہقہے

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران جج اعظم خان اور وکلاء کے درمیان دل چسپ مکالمے پر احتساب عدالت قہقہوں سے گونجنے لگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں افغانستان کے معاملے پر نظر رکھنی اور سوچ بچار بھی کرنا ہے۔

سابق صدر نے میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *