Categories
Breaking news

حکومت کے کرپشن اسکینڈلز میں LNG سرفہرست ہوگا، شیری رحمٰن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اس حکومت کے کرپشن اسکینڈلز میں ایل این جی سرفہرست ہوگا، عالمی کمپنی نے ایک بار پھر ایل این جی کارگو کی فراہمی سے معذرت کر لی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمٰن نے کہا کہ عدم فراہمی کی وجہ سے گرمیوں میں بھی ملک میں شدید گیس کا بحران ہوگا، مہنگی ترین ایل این جی خرید کربھی حکومت صارفین اور صنعت کو گیس نہ دے سکی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جاتے جاتے بھی ملک و عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، تباہی سرکار تو نہیں ہوگی لیکن ان کے پیدا کردہ بحران عوام کیلئے باعث پریشانی ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی بدانتظامی کی وجہ سے ملک میں مسلسل گیس کا بحران جاری ہے، نااہل حکومت سردیوں اور گرمیوں میں گیس فراہم نہیں کر سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.