وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ حکومت کی پالیسیز سے عام آدمی کا جینا اجیرن ہو گیا ہے، حکومت کے سپورٹر بھی ان سے تنگ آگئے ہیں۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جلسہ موجودہ نااہل کٹھ پتلی حکومت کے خلاف فیصلہ دے گا اور ہم بہت جلد نااہل حکومت سے جان چھڑائیں گے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت کی نیندیں اُڑی ہوئی ہیں، جلسہ شروع نہیں ہوتا اور یہ لوگ ناکامی کی بات پہلے کرتے ہیں۔
Table of Contents
حیدر آباد جلسے کی میزبان پیپلز پارٹی ہے، شازیہ مری
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے کی میزبان پیپلز پارٹی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں اکیلے ہو گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ دوسروں پر الزام لگاتے تھے جبکہ اب ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ میں آیا ان کے دور میں کرپشن زیادہ ہوئی۔
ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل سمیت ان کے بہت سے لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔
حیدرآباد: PDM کے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج حیدر آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
واضح رہے کہ حیدرآباد میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں، مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کردیے گئے۔
شاہراہوں، عمارتوں کو پارٹی جھنڈوں اور قائدین کی تصاویر سے سجادیا گیا۔
پیپلزپارٹی کی میزبانی میں آج ہونے والے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے منصوبے کی تفصیلات طلب
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسٹیل ملز ملازمین کی پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے منصوبےکی تفصیلات طلب کر لیں۔
-
پی ڈی ایم پاپا ڈیڈی مولانا بچاؤ مہم ہے، حلیم عادل شیخ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پاپا ڈیڈی مولانا بچاؤ مہم ہے۔
-
پی ڈی ایم کا جلسہ، بلاول حیدر آباد پہنچ گئے، مولانا راستے میں
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔
-
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیمبر پر حملہ، وکلاء کی مذمت
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کے چیمبر پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کی وکلاء کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
-
میشا شفیع کے چالان پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی
اداکار و گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران میشا شفیع کے چالان پیش نہ کرنے پر عدالت کی جانب سے ایف آئی اے حکام پر برہمی کا اظہار کیا گیا ۔
-
سندھ کے لوگ آج ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں, سید ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ حیدرآباد کا جلسہ تاریخی ہوگا جبکہ سندھ کے لوگ آج ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔
-
ملک میں حکومت نہیں،کوئی گورننس نہیں، رانا ثناء اللّٰہ
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک میں حکومت نہیں، کوئی گورننس نہیں ہے۔
-
شہباز شریف کا مریم کو فون، مہرالنساء کی خیریت دریافت کی
لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کے موقع پر مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنی بھتیجی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو فون کیا اور ان سے ان کی بیٹی مہرالنساء کی خیریت بھی دریافت کی۔
-
حیدر آباد میں PDM کا جلسہ، روٹ پلان جاری
حیدر آباد میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے سلسلے میں ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کر دیا۔
-
ہم پمز کے معیار کو بہتر بنائیں گے، فیصل سلطان
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز ) کے معیار کو بہتر بنائیں گے۔
-
مراد علی شاہ کی تاحیات نااہلی کی درخواست، سماعت ملتوی
سندھ ہائی کورٹ نے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔
-
ریکوڈک کیس: غیر ملکی وکلاء کی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی
ریکوڈک کیس میں پاکستان کی جانب سے غیر ملکی وکلاء کی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔
-
لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج بھی جاری
دنیا کی بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سرد ترین موسم میں سر کرنے والے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج بھی جاری ہے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 40 افراد جاں بحق
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 8 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 441 مریض شفایاب ہو گئے۔
-
نیب نے PPP کے MNA محمد بخش مہر کو کلین چٹ دیدی
سندھ ہائی کورٹ میں عبوری درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کو کلین چٹ دے دی۔
-
الحمداللّہ! میری بیٹی خطرے سے باہر ہے، مریم نواز
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ اللّہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اُن کی صاحبزادی مہرالنساء اب خطرے سے باہر ہے۔