Categories
Breaking news

حکومت کے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں: قمر زمان کائرہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت میں شامل بہت سے لوگ عوام کے غیض و غضب سے بچنا چاہتے ہیں اور یہ لوگ ہم سے رابطے میں ہیں۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، مولانا اور نون لیگ سے قاف لیگ نے وعدہ کیا تھا کہ اپنی جماعت میں یہ معاملہ رکھیں گے، قاف لیگ کے ترجمان کامل علی آغا نے باقاعدہ کہا کہ ہماری آج تک مشاورتی میٹنگ نہیں ہوئی۔

نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم ہونا چاہیے، قمر زمان کائرہ

یہ لوگ پیش گوئی کر رہے تھے کے عید کے بعد اپوزیشن کی گرفتاریاں ہوں گی، تاہم اب مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگ حراست میں ہیں، رہنما پی پی پی

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مونس الہٰی نے جن الفاظ میں یہ بات کہی وہ بہت قابلِ اعتراض ہے، انہوں نے جو کہا وہ بہت ساری باتیں ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل بہت سے لوگ بحران کے حل کے لیے ان چیزوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، حکومت سے جلد جان چھڑانا پاکستان کے مفاد میں ہے تو کامیابی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو بھی اس معاملے سے پیچھے ہٹے گا تاریخ میں سزا وار ٹھہرے گا، نون لیگ اور دیگر جماعتیں بھی سمجھتی ہیں کہ اس حکومت سے جان چھڑانا ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارا مطالبہ پرانا تھا، باقی جماعتوں کو اس پر آنے میں وقت لگا، کمیٹی بننے کے بعد معاملہ سامنے آ جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.