Categories
Breaking news

حکومت کے بروقت اقدامات کے باعث گندم اور آٹےکی قیمتوں میں استحکام آیا: عثمان بزدار

Advertisement
Advertisement

عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے بروقت اور مؤثر اقدامات کے باعث گندم اور آٹےکی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ہے، کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی متعلقہ حکام اور انتظامی افسران گندم اور آٹے کی قیمتوں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں، عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک رہیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *