Categories
Breaking news

حکومت کی کشتی میں چھید کرنے کیلئے وزیر، مشیر کافی ہیں: عظمیٰ بخاری

Advertisement
حکومت کی کشتی میں چھید کرنے کیلئے وزیر، مشیر کافی ہیں: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ حکومت کی کشتی میں چھید کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کے وزیر اور مشیر کافی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب برداری عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کےبیان پر مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان نےاپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

69 سال میں پہلی مرتبہ شرح ترقی منفی ہوئی: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ 69 سال میں پہلی مرتبہ شرح ترقی منفی ہوئی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سائبیرین پرندے موسم گرما سے قبل ہی نئے گھونسلوں کی تلاش میں نکل جائیں گے۔

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ خادمہ فردوس، احتساب اکبر، بد زبان چوہان، دغا باز گِل جیسے پرندے زیادہ گرمی برداشت نہیں کر سکتے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو وہی پرندے دئیے گئے جو صرف ایک سیزن تک کارآمد ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے مزید کہا کہ خادمہ باجی کرپشن کے اسکینڈل نہیں آ رہے تو کیا یہ ریکارڈ خلاء میں قائم ہو رہے ہیں؟

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی لوگ ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں زندہ رہتے ہیں، غیر سیاسی مہرے صرف ایک ٹرم کی پیداوار ہوتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *