Categories
Breaking news

حکومت کی مصنوعی اکثریت کو ہم مسترد کرتے ہیں: شیری رحمان

حکومت کی مصنوعی اکثریت کو ہم مسترد کرتے ہیں: شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی مصنوعی اکثریت کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی اجلاس کے بعد سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر اپوزیشن کو بتایا گیا تھا کہ بل کمیٹیوں میں جائیں گے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمانی روایت ہے بل کمیٹیوں میں بھیجے جاتے ہیں، آج حکومت نے سپلیمنٹری ایجنڈا لا کر ووٹنگ کرائی۔

سینیٹ: صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور، مخالفت میں 29 ووٹ

سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور کر لیا، بل کے حق میں 35 جبکہ مخالفت میں 29 ووٹ آئے۔

اُنہوں نے کہا کہ سپلیمنٹری ایجنڈا ملی بھگت اور سوچا سمجھا منصوبہ تھا، انہوں نے سینیٹ کو قومی اسمبلی کی طرح بنانا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ آج کے بعد ہم بھی دیکھتے ہیں یہ ہاؤس کیسے چلتا ہے، اس طرح ہاؤس نہیں چلے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.