Categories
Breaking news

حکومت کی مسلسل معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی، آئی ایم ایف نے بھی اہم بیان جاری کردیا

Advertisement
Advertisement

عمران خان کورونا وباء کی وجہ سے حکومت کو مسلسل معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا، جس کے باعث پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ طے معاہدہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ صورتحال پر آئی ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان پہلے ہمارے مطالبات پر عمل کرے اس بعد قرضے کی اگلی قسط کیلئے مذاکرت ہونگے ۔

معاشی اہداف پورے نہ ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف نے معاہدے کو تکنیکی بنیادوں پر موخر کردیا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان پہنچے گی اور پاکستان کو دیے گئے معاشی اہداف کا جائزہ لے گی۔

ذرائع نے بتا یا ہے کہ ائی ایم ایف سے مذاکرات میں بنیادی ایجنڈا پاور سیکٹر ہو گا ۔ آئی ایم ایف کا مطابلہ ہے کہ پاور سیکٹر میں نمایا ں اصلاحات نہیں ہو سکیں ہیں۔

فوراً سیکٹر میں اصلاحات کی جائیں اور ٹیرف میں اضافہ کیا جائے۔ جس کے بعد پاکستان کیساتھ اگلی کیلئے مذاکرات کرے گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *