تحریکِ عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، اپوزیشن کے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کے خلاف بڑے اقدام کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منسوخ کرا کے انہیں گرفتار کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے وفاقی حکومت آج ہی لاہور کی مقامی عدالت سے رجوع کرے گی۔
Table of Contents
جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا
جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حمزہ شہباز کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے
اس ضمن میں وزارتِ قانون نے ایف آئی اے کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزارتِ قانون قانونی حیثیت سے متعلق مراسلہ بھی ایف آئی اے کو بھجوائے گی۔
یاد رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے کے 2 مختلف کیسز میں ضمانت پر ہیں۔
اس سے قبل حکومت سے ناراض پی ٹی آئی کے ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حمزہ شہباز کی مکمل حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔
جہانگیر ترین کی مسلم لیگ ن کے رہنما اسحٰق ڈار سے لندن میں طویل ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاست کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور مستقبل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور بھی کیا گیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
فواد چوہدری کا وزارت قانون کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزارت قانون کاچارج سنبھالتےہی بڑا ایکشن لے لیا
-
وزیرِاعظم عمران خان آج صحافیوں، اداکاروں سے ملاقاتیں کریں گے
-
وزیر اعظم آج سہ پہر عوام سے ٹیلی فونک گفتگو کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے عوام سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو کریں گے
-
فواد چوہدری کو وزارتِ قانون کا اضافی قلمدان کیوں دیا گیا؟
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارتِ قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔
-
وزیر اعظم باعزت طریقے سے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، شیری رحمٰن
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ آپ عالمی ممالک کے ساتھ تصادم کی صورتحال پیدا کررہے، عمران خان نئی حکومت کیلئے اندرونی اور خارجی بحران پیدا کررہے ہیں
-
وزیرِ اعظم کو عدم اعتماد کی ووٹنگ ٹالنے کیلئے کابینہ کی تجاویز
وزیرِ اعظم عمران خان کی گزشتہ روز کچن کیبنٹ سے تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق ہوئی حتمی مشاورت کے دوران ووٹنگ ٹالنے کے لیے دی گئی تجاویز سامنے آگئیں۔
-
رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز اور حمزہ کی درخواستِ استثنیٰ دائر
احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔
-
آج رات بارہ بجے تک وزیر داخلہ ہوں، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نالہ لئی کو منحوس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نالہ لئی منحوس ہے، جب بھی کام کرتا ہوں حکومت نکل جاتی ہے
-
پرویز الہٰی کو ماموں بنایا گیا ہے، عظمیٰ بخاری
ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی کو بتانا چاہتی ہوں کہ انہیں ماموں بنا دیا گیا ہے
-
عامر لیاقت کو دل کی تکلیف، ایمرجنسی وارڈ میں داخل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوگئے۔
-
چھینہ گروپ نے پرویز الہٰی کی حمایت کر دی
پنجاب کی وزارتِ اعلی کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چھینہ گروپ نے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کردی ۔
-
ہم خوش ہیں عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے، حنا پرویز
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ہم خوش ہیں عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے۔
-
بھارت کا پاکستان کی طرف کروز میزائل چلانا تشویش کی بات ہے: آرمی چیف
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شریک ہیں۔
-
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا انتخاب: پرویز الہٰی، حمزہ شہباز اسمبلی پہنچ گئے
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
-
کراچی: آج سے گرمی میں کمی کا امکان
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے تاہم موسم گرم اور خشک رہے گا۔
-
ندیم افضل چن نے فیصل جاوید کو ٹرول کردیا
تحریکِ انصاف کو خیر بار کہہ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو نمبر گیم میں ٹرول کردیا۔