Categories
Breaking news

حکومت کی تیاری نہ تھی توعمران خان کو شیروانی پہننے کی کیا جلدی تھی: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ جب حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی تو شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی۔

مردان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کل خود ٹی وی پر اپنی نالائقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے تھا، اس نے چیخ چیخ کر کہا عوام کے سر پر بٹھا تو دیا لیکن حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی، تم جانتے تھے کہ تم نالائق اور نااہل ہو، عوام کو جواب دو کہ شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی، عوام کی زندگیوں سے کھیل کر کہتے ہوئے حکومت چلانی نہیں آتی۔

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کہتے تھے میرے پاس 200 بندوں کی ٹیم ہے، کہاں ہے وہ ٹیم، اس کی کابینہ کے ارکان آپس میں میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں، جس سوغات عمران خان کو سروں پر مسلط کیا گیا، ڈھائی سال بعد کہتا ہے بجلی، قرضوں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، حکومت چلانے کا پتہ نہیں تھا اور تیاری نہیں تھی، تمہاری تیاری نہیں تھی لیکن 400 ارب چینی کا، 200 ارب کا آٹے، 122 ارب کے ایل این جی کے ڈاکے ڈالنے ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافے اور قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنانے کی تیاری پوری تھی، اپنے بہنوئی کو پلاٹ کا قبضہ دلانے کے لیے پوری پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کردی۔

مریم نواز نے معنی خیز لطیفہ بھی سنایا

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جھکنے کے سوا کچھ نہیں آتا، حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی لیکن تابعداری کی پوری تیاری تھی، ڈھائی سال بعد بھی حکومت چلانی نہیں آتی لیکن تابعداری کرنی بہت اچھی آتی ہے۔ مریم نے لطیفہ سنایا کہ کسی تقریب میں کوئی گلوکار بہت بے سرا گارہا تھا، نیچے سے کوئی شخص اٹھا اور پستول لے کر اوپر چڑھ گیا، گلوکار ڈر گیا اور بولا مجھے نہیں مارنا تو وہ پستول والا بولا میں تمہیں نے بلکہ اسے مارنے آیا ہوں جو تمہیں یہاں لایا ہے۔

پشتو میں شعر

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ بندہ اس لیے ایماندار ہے کیونکہ تابعداری ایمانداری سے کی ہے اور عوام سے بے ایمانی کی ہے۔ انہوں نے پشتو میں شعر سنایا کہ سڑے ڈیر ایماندار دے ۔ سڑے ڈیر تابعدار دے۔ پھر مریم نواز نے خود ہی اس کا ترجمہ بھی کیا بندہ چور ہونے کے باوجود ایماندار ہے کیونکہ بہت تابعدار ہے، تمہاری حکومت چلانے کی تیاری ہو نہ ہو عوام نے تمہیں گھر بھیجنے کی تیاری پوری کرلی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو جعلی اسمبلیوں میں بیٹھے رہنا چاہیے یا استعفیٰ دے کر گھر آجانا چاہیے، استعفیٰ اٹھاکر ان کے منہ پر مارنے چاہئیں، چار پانچ سو سو استعفے آگئے تو ایک دن بھی جعلی وزیراعظم کے طور پر رہنا مشکل ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *