Categories
Breaking news

حکومت کی آئین دشمنی کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کریں گے، شہباز شریف

حکومت کی آئین دشمنی کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کریں گے، شہباز شریف

مسلم لیگ نے کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ فرمان عمران نیازی مسترد کرتے ہیں، حکومت کی آئین دشمنی کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کریں گے ۔ صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اس بات کی مذمت کی گئی کہ تاریخ میں پہلی بار انتخابی اصلاحات اتفاق رائے کے…

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاکہ آئین حکومتی قانون سازی کو قانونی نہیں مانتا، فرمان عمران نیازی مسترد کرتے ہیں،حکومت نے پارلیمنٹ پر خود کش حملہ کیا ہے اور وہ عوام کے سامنے رسوا ہوچکی ہے، اب آئین پر حملہ آور ہے۔

الیکشن کمیشن کا بیان حکومتی قانون سازی اور ای وی ایم کے غلط ہونے کا ثبوت ہے، عمران نیازی کی پاکستان میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے۔

شہباز شریف نے کہاکہ ایل پی جی، آٹا، چینی، دوائی، بجلی گیس عوام کی پہنچ سے باہر ہیں،حکومت غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپوزیشن کے اتحاد اور جذبے کو سراہتے ہیں، ان کی جدوجہد رنگ لائے گی، آئین اور عوام کو ریلیف دلائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.