Categories
Breaking news

حکومت کی اتحادی ق لیگ کے ترمیمی فنانس بل پر تحفظات

حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے ترمیمی فنانس بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

ق لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کابینہ اجلاس کے دوران اپنی جماعت کی طرف سے ترمیمی فنانس بل پر تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فنانس ترمیمی بل پر ق لیگ میں مشاورت ہونی ہے، جس کے بعد ہی حمایت یا مخالفت کا بتایا جاسکتا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں فنانس ترمیمی بل پیش نہ ہوسکا

وفاقی کابینہ اجلاس میں فنانس ترمیمی بل یعنی منی بجٹ پیش نہ ہوسکا ۔

اس پر حکومت نے ترمیمی فنانس بل کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ کابینہ اجلاس میں فنانس ترمیمی بل پیش نہیں کیا جاسکا تھا۔

کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوئے وفاقی کابینہ اجلاس نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے منی بجٹ پر گفتگو کی تھی اور بتایا تھا کہ فنانس ترمیمی بل تیار ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ پیشکش بھی کی کہ وہ کابینہ ممبران کو فنانس ترمیمی بل پر اِن کیمرا بریفنگ دینےکو تیار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.