Categories
Breaking news

حکومت کی اتحادی جماعت جی ڈی اے کا بھی متحدہ اپوزیشن سے رابطہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک اور اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بھی متحدہ اپوزیشن سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے اور متحدہ اپوزیشن میں آج رات تک معاملات طے کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

متحدہ اپوزیشن کا وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں، عمران خان استعفیٰ دے کر نئی روایات قائم کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ آج حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بھی اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے دو وفاقی وزراء نے وزیراعظم کو اپنے استعفے بھی بھجوادیے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) پہلے ہی اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.