Categories
Breaking news

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن اے پی سی کی تیاریاں تیز، زرداری اور نواز شریف کی بھی شرکت

Advertisement

 سابق  وزیراعظم میاں نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

Advertisement

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن اے پی سی کی تیاریاں تیز کردیں گئیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی صحت سےمتعلق خیریت دریافت کی اور ان کو اے پی سی میں ورچوئیل شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

Just spoke to Mian Mohammad Nawaz Sharif. Enquired about his health. Also invited him to virtually attend opposition APC, hosted by PPP, on 20th September.

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 18, 2020

اس دوران گفتگو کر تے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی مل کر میثاق جمہوریت کو لے کر آگے بڑھائیں گے، اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری دعا اور تمام ہمدردیاں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کردیا ہے کہ آصف علی زرداری بھی اے پی سی میں ورچوئیل شرکت کریں گے۔

President Asif Ali Zardari will join opposition APC 20th September via video link inshAllah.

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 19, 2020

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *