Categories
Breaking news

حکومت کو جھوٹ بولنا ہے تو مستقل مزاجی سے بولے: مفتاح اسماعیل

حکومت کو جھوٹ بولنا ہے تو مستقل مزاجی سے بولے: مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل نے حکومت سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ جھوٹ ہی بولنا ہے تو مستقل مزاجی سے بولو۔

پی ٹی آئی نے ملک کا قرضہ 15 ہزار ارب روپے بڑھادیا ہے، مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خان صاحب نے حکومتی قرضہ اور سرکاری اداروں کا قرضہ 45 ہزار ارب تک پہنچادیا، خان صاحب کے دورمیں مالیاتی خسارہ سال 2019 میں9 فیصد سے زیادہ تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ نون پر ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا الزام لگایا۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ بعد میں موجودہ حکومت نے مہنگی ایل این جی خریدی، مہنگی بجلی پیدا کی اور سرکلر ڈیبٹ میں اضافہ کیا۔

مفتاح اسماعیل صحافی کے سوال پر سٹپٹا گئے

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری کمپنی کے منافع کا ملکی معیشت سے کیا تعلق ہے؟۔

نون لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب حکومت کہہ رہی ہے کہ سسٹم میں صلاحیت کی کمی ہے، جھوٹ ہی بولنا ہے تو مستقل مزاجی سے بولو۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *