
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو بھیجنے کا آئینی طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پیش کرنا چاہتی ہے تو اسمبلی میں آجائے، یہ استعفی دیں گے تو ہم انتخابات کروا کر اور زیادہ مضبوط ہوں گے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی یہ کرنا کیا چاہتے ہیں۔
سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نیشنل ڈائیلاگ سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں، سیاسی ڈائیلاگ کی بہترین جگہ پارلیمنٹ ہے۔
x
Advertisement
عمران خان نے کہا کہ میں نے پہلے دن کہا تھا پارلیمنٹ میں تمام سوالوں کے جواب دینے کو تیارہوں، جمہوریت تب چلے گی جب مکالمہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم جوبات کرتے ہیں اپوزیشن کہتی ہے ہمارے مقدمات معاف کردیں، اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمات انہی کے دور حکومت میں بنائے گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے توانائی کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی
عمران خان نے کہا کہ ایسا نظام وضع کریں جس کی بدولت سبسڈی صرف اور صرف غریب اورحقدار لوگوں کو میسر ہو۔

عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار، نوازشریف کے بچے، داماد سب گزشتہ دور میں بیرون ملک بھاگے ہیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہر ایشو پر بات کرنے کو تیار ہیں، ہم کسی بھی صورت میں این آر او پر بات نہیں کریں گے، ہم کرپشن کے مقدمات معاف نہیں کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی جیت ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا، اس میں کوئی شک نہیں کرسکتا ہمیں ہر شعبہ میں تاریخی خسارہ ملا ہے، یہ ملک کو مقروض اور بینک کرپٹ کر کے چھوڑ گئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چلنج ان حالات سے نکلنا تھا جو یہ چھوڑ کر گئے، بڑی مشکل کے بعد ہماری معیشت اوپر جارہی ہے، دو بڑے ڈیم اور دو نئے شہر بن رہے ہیں۔

حکومت چلی جائے مگر احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیر اعظم عمران خان
وزیرِاعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ حکومت جلسہ روکے، ہم جلسہ نہیں روکیں گے، جلسے کو سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی عوام کو صحت انصاف کارڈ دینے کی ہے، شوکت خانم بنانے کا مقصد غریب کا مفت علاج کرنا تھا، ہم نے فیصلہ کیا ہے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔

عمران خان نے واضح کردیا این آر او دینا ملک سے غداری کے مترادف ہے، فیصل جاوید
اپوزیشن کے مفادات اور پاکستان کے مفادات الگ الگ ہیں، فتح پاکستان کی، اس کے عوام کی اور وزیراعظم عمران خان کی ہے، رہنما پی ٹی آئی

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جلسوں کے علاوہ کیا کر سکتی ہے، یہ 11 جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف جتنے بڑے جلسے نہیں کر سکتیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار کی کمزوری ہے وہ اپنی اچھائیوں کی تشہیر نہیں کرسکتے، فردوس عاشق اعوان کو منصوبوں کی بہتر تشہیر کے لیے پنجاب لائے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں صرف 6 ارب روپے کی ریکوری ہوئی، 27 ماہ میں ہم نے پنجاب میں 207 ارب کی ریکوری کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے مافیا ن لیگ کے ساتھ ملے ہوئے تھے جو پکڑے جا رہے ہیں، جو ان کی مالی مدد کرتے تھے انہوں نے اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر قابض تھے، ان کی آوازیں جمہوریت کی فکر میں نہیں نکل رہی ہیں، ان کو فکر یہ ہے کہ اب یہ سب پکڑے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
- وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کے تحفظات کو جائز قرار دیدیا
- وزیراعظم عمران خان کی وزیر داخلہ کو لاپتہ افراد کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت
وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کی صنعتیں متاثر ہوئی ہیں، کورونا کی وجہ سے بھارت کی معیشت 10 فیصد نیچے گئی ہے، مشکل صورتحال میں پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے روزگاری ہمارا بڑا مسئلہ ہے تاہم خوشی ہے لیبر کو روزگار میسر ہو رہا ہے، تعمیراتی شعبہ کی وجہ سے بھی روزگار مل رہا ہے، ہنر مند لیبر کے لیے عالمی معیار کی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، ہنر مند لیبر ویلیو ایڈیڈ برآمدات میں بہت کارآمد ثابت ہوگی۔
قومی خبریں سے مزید
-
ملتان: مہندی والے دن گھر میں آگ لگنے سے دو لڑکیوں کا جہیز جل گیا
آگ لگنے کے باعث گھر میں موجود دونوں بیٹیوں کے جہیز کا سامان جل گیا، دونوں کی کل رخصتی ہونا تھا۔
-
جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہو گا، میاں افتخار
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ وزیرستان جاتے ہوئے ڈی آئی خان میں عمران خان نےکہا کہ آگے جانا مشکل ہے مجھے گرفتار کرو، ہم نے گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔
-
سانگھڑ: سابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو 18 ماہ قید کی سزا
مجرمان کو 28 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے
-
کورونا وائرس: لاہور ہائیکورٹ کا جلسوں پر پابندی کی درخواست پر فیصلہ
لاہور ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے باعث جلسوں پر پابندی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے ۔
-
پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی
پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان مذہبی آزادی سےمتعلق امریکی من مانی اور من پسند قانون سازی کو مسترد کرتا ہے۔
-
عدالت کو بتائیں گے کے سی آر منصوبہ کراچی کے لیے فائدہ مند نہیں ہے، مرتضیٰ وہاب
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے کا نوٹس لیا تو سندھ حکومت کی امید جاگی، وفاقی حکومت نے منصوبے میں سندھ حکومت کو سپورٹ نہیں کیا،پھر سپریم کورٹ نے کے سی آر کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا۔
-
پیپلز پارٹی استعفے دینے اور سندھ حکومت چھوڑنے کو تیار ہے، ناصر حسین شاہ
ناصر شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ بھی سندھ کے لوگوں کی مدد کرے۔
-
سندھ میں کورونا کے 2003 مریضوں کی تشخیص، 18 کا انتقال ہوا، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12582 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 2003 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جو 13 فیصد ہے۔
-
آرزو کے شوہر پر سندھ میرج ایکٹ، کم عمر سے زیادتی کا مقدمہ چلانے کا حکم
آرزو فاطمہ کے مبینہ اغوا اور کم عمری میں شادی کے معاملے پر مقامی عدالت نے فیصلہ سنادیا۔
-
پسنی کے قریب ہمپ بیک وہیل کے جوڑے کو کھیلتے دیکھا گیا
تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں یہ وہیل کی یہ نایاب ترین نسل ہے۔
-
کراچی واٹر بورڈ کے 344 مکانات غیر متعلقہ افراد کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی واٹر بورڈ حکام نے ادارے کے 344 مکانات غیر متعلقہ افراد کے زیر استعمال ہونے کاانکشاف کیا ہے۔
-
پی پی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر نے استعفیٰ بلاول کو بھجوادیا
حسن مر تضیٰ کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی نظام میں اسمبلیوں میں بیٹھنا بےکار ہے۔
-
برطانوی ریگولیٹری ادارے نے اسحاق ڈار کی شکایت مسترد کردی
پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال اور مہمان وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے اسحاق ڈار کی برطانیہ بدری اور اس عمل پر بات چیت کی، اس کے ساتھ ہی اس مفاہمتی یادداشت کے مندرجات اور متن کی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔
-
چیمپئن لیگ فٹبال: نسل پرستانہ الزامات پر میچ ملتوی
چیمپئن لیگ فٹ بال میں نسل پرستانہ الزامات کی وجہ سے ایک میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔
-
مریم نواز نے سوال بلاول کی طرف موڑ دیا
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر ہتھیار استعمال کرنے کو تیار ہیں۔
-
ووٹ کو عزت دو کی جنگ آئینی جنگ ہے،عظمیٰ بخاری
عظمی بخاری نے کہا کہ ڈی جے بٹ کو آج گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتاریاں مت کریں ایسا کریں گے تو ہر جگہ احتجاج ہوگا۔