Categories
Breaking news

حکومت کو بڑا جھٹکا، اہم اتحادی جماعت کا تحریک عدم اعتماد پر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنے کا اعلان

حکومت کو بڑا جھٹکا، اہم اتحادی جماعت کا تحریک عدم اعتماد پر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنے کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ بی اے پی کے چاروں ارکان وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے۔

بی اے پی نے یہ اعلان متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں سابق صدر آصف علی زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جلدسے جلد شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جو حکومت بنے گی وہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے کام کرے گی۔ اس موقع پر متحدہ اپوزیشن کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو مسلط کرنا امریکہ، یورپ اور اسرائیل کی حماقت تھی۔

اپر دیر میں مسافر وین کھائی میں گر گئی ،7 افراد جاں بحق، 8 زخمی

نیوز کانفرنس سے بی اے پی رہنما خالد مگسی نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات مشاورت کے ساتھ طے کیے گئے ہیں۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.