Categories
Breaking news

حکومت کا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور

حکومت کا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے سمیت ویکسین نہ لگوانے والوں کے دفاتر، ریسٹورنٹس میں داخلوں پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔

فائزر کن لوگوں کو نہیں لگائی جاسکے گی؟

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے فائزر ویکسین کی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق کورونا مریضوں اور بخار میں مبتلا افراد کو بھی فائزر نہیں لگائی جاسکے گی۔

کہا جارہا ہے کہ سرکاری و نجی تمام دفاتر میں کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سمز بھی بلاک کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تجاویز وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں زیر غور آئیں گی۔

وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری سے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کیخلاف حتمی فیصلہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *