
ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ اعلانات پر مبنی حکومت ہے، ان کا نام اعلان خان ہونا چاہئے، یہ بس سروس کو جنگلا بس سروس کہتے تھے اور آج یہ کسی اور حکومت کے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں۔
کراچی میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اندازہ نہیں کہ عام آدمی روٹی نہیں کھا پا رہا ہے، انہوں نے 50 لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، کہا تھا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا۔
گرین لائن افتتاح کیلئے مجھے بلایا ہے، آنا کہاں ہے یہ نہیں بتایا، اویس شاہ
سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کاکہنا ہے کہ مجھے کل رات گرین لائن بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ایک کال آئی، تاہم کال کرنے والے نے یہ بھی نہیں بتایا کہ تقریب میں شرکت کے لیے کہاں آنا ہے ۔
مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے حد مہنگائی ہے، ان کا ترجمان کہتا تھا کہ پیٹرول دنیا بھر میں مہنگا ہوا ہے، اب پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اس کا فائدہ نہیں دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں اس وقت 70 فیصد تعمیرات غیر قانونی ہیں، بنی گالا جس میں آپ خود رہتے ہیں وہ ریگولائز ہوجاتا ہے، جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں عمارتیں گرا دو۔
ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے سائٹ ایریا میں سڑکیں بنوا رہی ہے، ہم عمران خان نہیں جو کسی اور کے کام پر اپنا فیتا کاٹیں، ہم نے ماڑی پور روڈ بنا دیا، کیماڑی میں ایک بہترین پارک بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیے
- گرین لائن افتتاح کیلئے مجھے بلایا ہے، آنا کہاں ہے یہ نہیں بتایا، اویس شاہ
- احسن اقبال کے گرین لائن کے افتتاح پر اسد عمر کا ردّ عمل
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سابق میئر کراچی وسیم اختر فائلیں پھینک کر کہتے تھے اختیارات نہیں کیا کروں، اب وہی کےایم سی روڈ بنا رہی ہے، فرق یہ ہے کہ اب کے ایم سی پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کی ہے، اب طاقت کی کنجی عوام کے ہاتھ میں ہوگی، اب آپ کو منافقوں کو مسترد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکایات تھیں کہ سائٹ ایریا کی سڑکیں خراب ہیں، سائٹ ایریا وفاق کو ڈالر کما کر دیتا ہے مگر وفاق نے کچھ نہیں کیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اب آپ کے مسائل کو حل کرنے کےلئے ٹاؤن کا نمائندہ موجود ہوگا، بڑے بڑے مسائل کے حل کے لئے آپ کا میئر بھی موجود ہوگا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ 31 جنوری کو شہر کےلئے 50 نئی بسیں پیپلز پارٹی لے کر آ رہی ہے،باقی 2 ماہ کے اندر مزید 200 بسیں آجائیں گی۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ وفاقی حکومت ہمارا ساتھ نہیں دیتی دوسری حکومت کا ساتھ دیتی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان ایئرفورس کے خصوصی طیارے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں، وہ آج کراچی میں باقی کا مصروف ترین دن گزاریں گے۔
-
اسلام آباد: جھونپڑی کی رہائشی خاتون کی درخواست پر آپریشن روکنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ای 11 کی جھونپڑی میں رہنے والی خاتون کی عارضی درخواست پر جھگیوں کے خلاف آپریشن روکنے کا حکم دے دیا۔
-
سابق ایم ڈی PSO کی غیر قانونی تعیناتی ریفرنس، سماعت ملتوی
کراچی کی احتساب عدالت نے سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی سے متعلق ریفرنس کی سماعت آئندہ ماہ 10جنوری 2022ء تک ملتوی کر دی۔
-
پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن کا ہدایت نامہ جاری
الیکشن کمیشن نے پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب میں 14 اور15 دسمبرکی درمیانی شب انتخابی مہم روکنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
-
پاکستان: 13 کروڑ کورونا ویکسین ڈوزز لگ چکیں
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جبکہ اب تک 13 کروڑ سے زائد اس کی ویکسین کی ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
-
گرین لائن کا 3 ماہ کا کام ساڑھے 3 سال میں مکمل ہوا: شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو مبارک باد کہ وزیرِ اعظم عمران خان گرین لائن کا افتتاح کرنے آ رہے ہیں، گرین لائن کا 3 ماہ کا کام ساڑھے 3 سال میں مکمل ہوا۔
-
بزدار کا محکمۂ صحت کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے اومی کرون سے بچاؤ کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دے دیا۔
-
لاہور:رقم چوری کرکے فیکٹری جلانے والا ملزم پکڑا گیا
لاہور میں راوی روڈ کے علاقے میں کیمیکل فیکٹری کو آگ لگا کر دفتر سے رقم چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
-
مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر میں نوک جھونک
گیس کے بحران پر مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر حماد اظہر کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوک جھونک ہوئی ہے۔
-
کراچی: خاتون کے ہاتھوں 70 سالہ شخص کے ٹکڑے ٹکڑے
کراچی کے علاقے صدرمیں واقع عمارت میں خاتون کے ہاتھوں 70 سالہ شخص کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، خاتون نے مقتول کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے اور پھر آرام سے سو گئی، خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
چودہویں عالمی اردو کانفرنس میں آج کیا ہوگا؟
کراچی آرٹس کونسل میں جاری چودہویں عالمی اردو کانفرنس میں آج معلومات سے بھرپور سیگمنٹس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
گرین لائن افتتاح کیلئے مجھے بلایا ہے، آنا کہاں ہے یہ نہیں بتایا، اویس شاہ
سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کاکہنا ہے کہ مجھے کل رات گرین لائن بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ایک کال آئی، تاہم کال کرنے والے نے یہ بھی نہیں بتایا کہ تقریب میں شرکت کے لیے کہاں آنا ہے ۔
-
دبئی سے توڑنےکیلئے گڈانی لایا گیا جہاز ماحول کیلئے خطرناک قرار
بلوچستان کے محکمہ ماحولیات نے دبئی سے شپ بریکنگ کیلئے گڈانی آنے والے ایم وی ایٹلانٹک انٹرپرائز نامی جہاز کو خطرناک مواد کی موجودگی کی اطلاع پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔
-
علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا
برطانیہ کے دورے پر گئے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
-
مہنگائی کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، علی زیدی
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ مہنگائی کا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے
-
بجلی مہنگی، یہ ہے’سستا پاکستان‘ کی اصل حقیقت، شہباز
اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بجلی مزید مہنگی ہوگئی، یہ ہے’سستا پاکستان‘ کی اصل حقیقت ہے۔