Categories
Breaking news

حکومت کا رواں سال کسی کو بغیر امتحان پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا رواں سال کسی کو بغیر امتحان پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت نے رواں سال کسی کو بغیر امتحان پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے، حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، یہ امتحانات جون کے تیسرے ہفتےمیں لیے جائیں گے۔

فیصلے کے مطابق رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی، فیصلے صوبے کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *