Categories
Breaking news

حکومت کا رمضان المبارک میں مساجد کیلئے ایس اوپیز طے کرنے کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement

حکومت کا رمضان المبارک میں ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ

حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر مساجد کیلئے ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز تروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ صدرعارف علوی مملکت کی زیرصدارت ویڈیو کانفرنس ہوئی ، گورنرز، وفاقی وزیر مذہبی امور اور علما نے کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس میں گلگت بلتستان کےگورنر اور آزادکشمیرسے بھی حکومت ذمہ داران شریک ہوئے، مشیرصحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے شرکا کو کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔

کانفرنس میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر مساجد کیلئے ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ کیا اور نمازتروایح سمیت دیگرمذہبی امور پر لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی تاہم کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

کنفرنس میں صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ کوروناکیخلاف جنگ میں علماکابھی اہم کردارہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پرعمل کرناضروری ہے۔

اس موقع پر گورنرپنجاب چوہدی سرور کا کہنا تھا کہ علما کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن ضرورکروائیں اور حکومتی اداروں سے تعاون کریں۔چوہدی سرور نے کہا کہ ہم نے22کروڑپاکستانیوں کوکوروناسےبچانا ہے ، حکومت مساجد کو بند نہیں کرنا چاہتی تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ مساجداورمدارس پرتمام فیصلےعلماکی مشاورت سے ہی کیے جائیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *