Categories
Breaking news

حکومت کا بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا نوٹس، متعلقہ ممالک کی حکومتوں کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک..اسلام آباد : حکومت نے بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ متعلقہ ممالک کی حکومتوں سےاٹھادیا اور کہا پاکستان مخالف مہم میں بھارتی خفیہ ایجنسی راملوث ہے، ایسےعناصرکی گرفتاری کیلئے سفارتی اور قانونی راستے اپنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیاں اور اداروں کیخلا ف پروپیگنڈے کانوٹس لے لیا اور معاملہ متعلقہ ممالک کی حکومتوں سے اٹھادیا۔

حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا کہ مغربی حکومتیں پاکستان مخالف سرگرمیاں روکیں اور ملوث عناصرکی گرفتاری کیلئےمتعلقہ ممالک تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ سوشل میڈیاپرپروپیگنڈاکرنےوالوں کیخلاف کارروائی کریں، مغربی ممالک میں بیٹھ کرعناصرغلط خبریں پھیلاتے ہیں، عناصر مخصوص مقاصد کیلئے پاکستانی اداروں کوبد نام کررہےہیں۔

پاکستان مخالف مہم میں بھارتی خفیہ ایجنسی راملوث ہے، پاکستان مخالف مہم چلانےوالوں کورافنڈدیتی ہے، ایسےعناصرکی گرفتاری کیلئے سفارتی اور قانونی راستے اپنائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *