Categories
Breaking news

حکومت کاروباری اور معاشرے کے کمزورطبقات کے لیے اقدامات کر رہی ہے،عارف علوی

حکومت کاروباری اور معاشرے کے کمزورطبقات کے لیے اقدامات کر رہی ہے،عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت نے کمزور طبقات کو 1.2 کھرب روپے کا تاریخی پیکج فراہم کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے لاہور ایوان صنعت و تجارت کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ حکومت منصفانہ کاروباری ماحول اور پائیدار معیشت کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری اور معاشرے کے کمزورطبقات کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور حکومت نے کمزور طبقات کو 1.2 کھرب کا تاریخی پیکج فراہم کیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ٹیکس وصولی اور برآمدات میں اضافہ معیشت کی بہتر کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران ملک کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات گزشتہ 10 ماہ میں 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں اور پاکستان کی کاروباری عالمی درجہ بندی 108 ویں پوزیشن تک پہنچ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *