Categories
Breaking news

حکومت پنجاب کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement

حکومت پنجاب کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پنجاب نےعیدسےقبل صوبے بھر میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کو پانچ اگست کی بجائے کل (سوموار تین اگست ) سےختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے عید قربان سے قبل لگایا جانے والا سخت لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت پنجاب کی جانب سے یہ فیصلہ مویشی منڈیوں سے لئے گئے سیمپل کے حوصلہ افزا نتائج آنے کی وجہ سے کیا گیا ہے اور اب لاک ڈاؤن 5 اگست کی بجائے تین اگست سے ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری کیئر نوٹیفکیشن جاری کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق لاک ڈاؤن کے خاتمے پر پنجاب حکومت پانچ اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلیوں کی بھی اجازت دے گی ۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اس سے قبل لاک ڈاؤن 5 اگست کو ختم کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم صوبائی حکومت نے اپنے فیصلے میں تبدیلی کرتے ہوئے تین اگست کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف حکومت کی داخلی سلامتی پر کوئی پالیسی نہیں،جس کے نتیجے میں۔۔۔احسن اقبال نے تشویشناک خدشے کا اظہار کردیا

تحریک انصاف حکومت کی داخلی سلامتی پر کوئی پالیسی نہیں،جس کے نتیجے میں۔۔۔احسن اقبال نے تشویشناک خدشے کا اظہار کردیا

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںعلاقائیپنجابلاہور

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *