Categories
Breaking news

حکومت پنجاب کا اسٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا سٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے صوبے میں اسٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد جائیداد کی رجسٹری سادہ کاغذ پر کی جائے گی۔ممبر بورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ کے مطابق جائیدادوں کی رجسٹری سادہ کاغذ پر ہوگی،سفید کاغذ پر لکھی رجسٹری پر تین بار کوڈ لگائے جائیں گے، فیصلے پر اس سال پنجاب بھر میں عمل درآمد شروع ہوگا۔

بابر حیات تارڑ نے کہا کہ اسٹامپ پیپرز ختم ہونے سے حکومت کو ایک ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی، رجسٹری درج کرنے والا آفیسر اس کا ٹرانسفر بھی درج کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام پٹوار خانے سرکاری عمارتوں میں منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، زرعی انکم ٹیکس اور آبیانہ سمیت دیگر نادہندگان کو گرفتار کیا جائے گا۔

ہر تحصیل میں حوالات بنا کر نا دہندہ کو15 روز تک قید رکھا جاسکے گا، ممبر بورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ نے بتایا کہ پنجاب میں ریکوری کا نظام بہت بہتر ہوا ہے اسے مزید فعال بنا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *