Categories
Breaking news

حکومت والے کہتے ہیں انہیں بار بار یاد نہ دلائیں وہ نئے آئے ہیں، پرویز الہٰی

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ مفت مشورہ نہیں دینا چاہئے، حکومت والے کہتے ہیں کہ انہیں بار بار یاد نہ دلائیں کہ وہ نئے آئے ہیں، اب وہ پرانے ہو گئے ہیں، پھر بھی وہ انہیں تجاویز دیتے رہتے ہیں، شہباز شریف کی عادت تھی کہ ان کے منصوبے روک دیتے تھے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا لاہور میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالےسے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا سونامی ٹری پروگرام ماحولیات کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتا ہے، ماحولیات کے حوالے سے کچھ نہ کیا تو خمیازہ آنے والی نسلیں بھگتیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کو زبردستی مفت مشورہ دے دیتے ہیں۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ وہ پنجاب کی ترقیاتی گروتھ 8 فیصد پر لے گئے تھے، انہوں نے کام بہت کئے لیکن ڈھول نہیں بجایا، سابق حکومت نے تندور اور دانش اسکول جیسی اسکیموں پر پیسے ضائع کئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *