Categories
Breaking news

حکومت نے ہمیں روکا تو مزاحمت کریں گے، رانا ثناء ﷲ

Advertisement
 حکومت نے ہمیں روکا تو مزاحمت کریں گے، رانا ثناء ﷲ

پاکستان مسلم (ن) کےسینئر رہنما رانا ثناء ﷲ کا کہنا ہے کہ حکومت نے جلسوں پر پابندی لگا کر غلط فیصلہ کیا ہے، ایس او پیز پر عمل ہونا چاہیے۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ہمیں روکا تو پوری طاقت کے ساتھ مزاحمت کریں گے۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے سہولت فراہم کرنی چاہیے، مفت ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کرنے چاہئیں، اربوں روپے کے فنڈز کہاں استعمال کیے گئے ہیں؟

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث حکومت نے جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا پھیل رہا ہے، کسی بھی اجتماع میں 300 سے زائد لوگ جمع نہ ہوں۔ ہم نے شیڈول جلسہ ملتوی کر دیا دیگر جماعتیں بھی جلسے نہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *