Categories
Breaking news

حکومت نے ہمیشہ اپنی کارکردگی سے مخالفین کو جواب دیا، فردوس عاشق اعوان

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہمیشہ اپنی کارکردگی سے مخالفین کو جواب دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ادارہ جاتی اصلاحات، معاشی استحکام، انڈسٹریل اسٹیٹس، قبضہ مافیا کے خلاف تاریخی کامیابیاں ہوئیں جبکہ حکومتی اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کمزور طبقے کے لیے مزید پناہ گاہیں اور لنگر خانے قائم کیے جارہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے لاتعداد منصوبے مخالفین کے ہر سیاسی وار کا منہ بولتا جواب ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *