
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دستیابی کے لیے 150 ملین ڈالرز کی رقم مختص کردی گئی ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسین کب اور کس کو لگے گی، اس کےلیے انفارمیشن سسٹم تیار کر رہے ہیں۔
x
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ویکسین کے حوالے سے فیصلہ سازی کےلیے 3 سینئر وزراء پر مشتمل کابینہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے، آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو ویکسین کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ نجی سیکٹر اپنی ویکسین رجسٹرڈ کروانا چاہیں تو رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا رسک الاؤنس کے حوالے سے ڈاکٹرز کا گِلہ بالکل ٹھیک ہے، نرسک الاؤنس بڑے زبردست طریقے سے دیا جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ رسک الاؤنس کی شفاف فراہمی میں رکاوٹ پر پوشیدہ عناصر کا ذتی طور پر جائزہ لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈز کی سہولت تمام شہریوں کو میسر ہوگی، صحت کارڈز دینے کا فیصلہ مالی معاملات کو دیکھ کر کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ایم ٹی آئی کے نفاذ کو آلودہ کرنے کے لیے من گھڑت الزامات لگائےجا رہے ہیں، نئے اقدام کے نفاذ سے قبل شکوک و شبہات موجود ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی کامقصد ون مین شو کے بجائے اختیارات پینل کو دیے جانا ہے، کوئی نجکاری نہیں کررہے ادارے حکومت کے ہی رہیں گے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ فیصلہ سازی کا اختیار وزارت کی بجائے بورڈ کو دیا جائے گا اور بورڈ کا چیئرمین اکاؤنٹس، لیگل یا کسی بھی سیکٹر سے ہوسکتا ہے، سرکار کی جانب سے گرانٹ کا سلسلہ جوں کا توں جاری رہے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی ۔
-
اسلام آباد پہنچ کر وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ چھین لیں گے، بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم اسلام آباد پہنچ کر وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ چھین لیں گے۔
-
دلچسپ بات ہے کسی کو پیزا کھاتے دیکھ کر حکومت کو بڑی تکلیف ہوتی ہے، بلاول
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نے پیزا والوں کا نہ کوئی حساب لیا، نہ کسی کو جیل میں ڈالا، نہ ہی کسی کا نام ای سی ایل پر ڈالا۔
-
عمران خان ایسا قانون لارہے ہیں جس کے بعد کوئی کرپٹ باقی نہیں بچے گا، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ اسد عمر سے برطانیہ کی پروازیں معطل کرنے کیلئے بات کروں گا۔
-
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
ذرائع ایوان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی طبعیت ناساز ہونے پر آج ٹیسٹ کیلیے اُن کا سیمپل لیا گیا تھا۔
-
نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بے نقاب کریں، وزیراعظم عمران خان
عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا، اپوزیشن کی تحریک کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوگا۔
-
جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مشروط استعفی بجھوادیا
جلیل شرقپوری نے کہا کہ 31 دسمبر تک اگر ایم اے رانا تنویر، ایم پی اے پیر اشرف رسول استعفے دیں تو استعفی قبول کرلیا جائے۔
-
پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ کو نالائق اعلیٰ قرار دیدیا
تحریک انصاف سندھ کی قیادت نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو نالائق اعلیٰ قرار دے دیا۔
-
ہیوسٹن بندرگاہ پر امریکی حکام کی پاکستانی جہاز کی تلاشی
ہیوسٹن پورٹ سےفرار جہاز عملےکےرکن پرویزکی تلاش جاری ہے۔
-
ایک ساتھ400 استعفے آگئے تو پھر عام انتخابات ہوتے ہیں، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اگر ایک ساتھ400 استعفے آگئے تو پھر عام انتخابات ہوتے ہیں، ضمنی الیکشن نہیں ہوتے۔
-
سندھ کو ضرورت کے مطابق گیس نہیں مل رہی، مرتضیٰ وہاب
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ کو اس کی ضرورت کے مطابق گیس نہیں دی جارہی،وفاقی حکومت نااہل ہے کہ سردیوں میں ملک بھر میں گیس کا بحران پیدا ہوا ہے۔
-
حکمرانوں کی کرپشن کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، امتیاز شیخ
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ حکمرانوںکی کرپشن کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔
-
شہباز شریف کی حالت پہلے کی نسبت بگڑی ہے: عطااللہ تارڑ
مسلم لیگ نون کے رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی حالت پہلے کی نسبت بگڑی ہے۔
-
غلط فہمی، واٹر بورڈ نے قومی ادارہ امراض قلب کی لائن سیل کردی
واٹربورڈ کے افسر راشد صدیقی نے قومی ادارہ امراض قلب کے پانی کے قانونی کنکشن کو غیرقانونی قرار دےکر بند کر دیا۔
-
مولانا شیرانی نے فضل الرحمٰن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا، فیاض چوہان
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا، اب پی ڈی ایم سربراہ کو سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔
-
پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوامی خدمت ، آئین کی پاسداری ہے، وزیر اعظم عمران خان
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اور آئین کی پاسداری ہے۔