Categories
Breaking news

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کردیا کہ پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کردیا کہ پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرول پانچ روپے جب کہ ڈیزل پانچ روپے ایک پیسہ فی لٹر مہنگا کرنے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے 42 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے 92 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

سویڈن میں صحافی ملک شہزاد کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ روز پٹرول ایک روپیہ اور ڈیزل ساڑھے 10 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے دونوں کو ملا کر 10 روپے مہنگا کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل تجویز سے آٹھ پیسے کم اور لائٹ ڈیزل اوگرا کی تجویز سے 42 پیسے زیادہ مہنگا کیا گیا ہے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںبزنس

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *