اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم بحران کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گزشتہ برس جون میں پیدا ہونے والے پٹرول بحران کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کی جس کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کو سٹیپ ڈاؤن کرنے کا کہہ دیا ہے۔ سیکرٹری پٹرولیم کو بھی کابینہ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو اختیارات دے دیے گئے ہیں۔