Categories
Breaking news

حکومت نے ن لیگی ایم این اے اظہر قیوم ناہرہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

حکومت نے ن لیگی ایم این اے اظہر قیوم ناہرہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

حکومت نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق مطابق اظہر قیوم ناہرہ کے بھائی موثر قیوم کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔

اسلام آباد: ن لیگ کی جلسے کی دوسری درخواست انتظامیہ کو موصول

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی اسلام آباد میں جلسے کےلیے دوسری درخواست ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوگئی۔

اظہر قیوم کو چند روز قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیش ہونے کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں اظہر قیوم ناہرہ نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے بارے میں ابھی علم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 سال میں نیب 3 بار انکوائری کر چکا ہے، مجھے دراصل سابق وزیراعظم نواز شریف کا سپاہی ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.