Categories
Breaking news

حکومت نے سی پیک میں انٹرن شپ کا اعلان کردیا، ساتھ ہی نوجوانوں کے لیے اپلائی کا طریقہ بھی جاری

Advertisement
Advertisement

جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے نوجوانوں کے لیے سی پیک انٹرن شپ کا اعلان کردیا ، نوجوان 3 ماہ کی انٹرن شپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کاآغازکردیا گیا ہے، انٹرن شپ کےآغاز پر خوشی ہے، یہ قومی منصوبہ اور نمو میں اضافے کا باعث ہے۔

انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کواختیارات سونپ کرنوجوان قیادت کوترقی دی جارہی ہے۔

نوجوانوں کو3ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں۔

پہلی انٹرن شپ کا بروشرجاری کردیا گیا ہے، انٹرن شپ پروگرام میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *