Categories
Breaking news

حکومت نے بی این پی مینگل کے ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کردیا

Advertisement
حکومت نے بی این پی مینگل کے ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کردیا

حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے 6 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد شروع کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں میں بلوچستان کے 6 فیصد ملازمت کوٹہ پر عمل درآمد کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی 6 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کی ہدایت وفاقی وزارتوں اور محکموں تک پہنچادی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: اپوزیشن سے قربتیں بڑھ رہی ہیں، سردار اختر مینگل

وزیراعظم نے کوٹہ کو یقینی بنانے کےلیے 1ماہ میں خالی آسامیوں کا ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کی سیاسی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے گذشتہ ہفتے حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

بی این پی مینگل کو منانے کیلئے حکومتی کوششیں تیز

تحریک انصاف قیادت نے بی این پی مینگل کو منانے کےلئے کوششیں تیز کردی ہیں ، وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس دوبارہ بلا لیا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان میں پی ٹی آئی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ 2 معاہدے ہوئے، ہم بنی گالہ نہیں گئے، وہ کوئٹہ آئے تھے۔

سردار اختر مینگل کے اس اعلان کے بعد تحریک انصاف قیادت نے بی این پی مینگل کو منانے کےلئے کوششوں کا آغاز کردیا تھا۔ جس کے بعد وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں وفد نے نے بی این پی رہنما سے ملاقات بھی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *