Categories
Breaking news

حکومت نے بجٹ میں کوئی ‏نیا ٹیکس نہیں لگایا، ن لیگ بھی اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئی

 بجٹ

سابق وزیرخزانہ اور رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں کوئی ‏نیاٹیکس نہیں لگایا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی روایات توٹیکس ‏لگانےکی تھی لیکن ایسا نہیں کیاگیا، حکومت براہ راست ٹیکسزنہیں لگارہی لیکن بالواسطہ ٹیکسز ‏بڑھیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کم کرکےحکومت نےگاڑیوں کی کمپنی کوفائدہ ‏دیا سوچ رہاتھا حکومت تنخواہوں میں20فیصداضافہ کریگی لیکن ایسانہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے موجودہ حکومت کو فائدہ ہوا ہے زرمبادلہ ذخائربڑھےہیں جو ‏خوش آئندبات ہے، کوروناکی وجہ سےٹریول کم ہو گیا ہےجس کی وجہ سےزرمبادلہ ذخائر بڑھے، ‏میں تو چاہتا ہوں گروتھ بڑھے لیکن مشکل ہی لگتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل تنقیدی ‏موڈ سے نکلیں گے تو حکومتی اقدامات کی تعریف کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *