Categories
Breaking news

حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

Advertisement
Advertisement

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے48 پیسےفی یونٹ اضافہ کر دیا

حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے48 پیسےفی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔

نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدم یں کیا گیا ہے۔ اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 3روپے 68 پیسےفی یونٹ رہی۔

اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت3روپے20 پیسےفی یونٹ تھی۔ صارفین سےاضافی وصولی نومبرکےبل میں کی جائے گی۔

کےالیکٹرک صارفین پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ صارفین پر 5ارب روپے سےزائد کابوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے گزشتہ ماہ 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا جس سے صارفین پر10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا۔ گزشتہ ماہ اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *