Categories
Breaking news

حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی

حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال کے بعد حکومت نے ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

وزیر توانائی حماد اظہر کل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

چند تیل کمپنیوں کی کل سے پٹرول سپلائی دینے سے معذرت

شعیب خانجی نے کہا کہ آئل ٹینکرز کانٹریکٹرز نےٹیکس سمیت دیگر مطالبات کےحق میں آج سے ہڑتال شروع کر رکھی ہے ، حکومت معاملہ بگڑنے سے پہلے سی این جی کھولے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن سے ملاقات میں ایف بی آر، اوگرا اور پی ایس او کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

وزارت توانائی نے معاملے پر ایف بی آر، اوگرا کے چیئرمین اور ایم ڈی پی ایس او کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

تیل کمپنیوں کی کل سے پٹرول سپلائی دینے سے معذرت

واضح رہے کہ چند تیل کمپنیوں نے کل سے پٹرول سپلائی دینے سے معذرت کرلی ہے۔

پٹرولیم رٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پمپس کیجانب سے تیل آرڈرز نہیں لیے جارہے ہیں، پمپس کی جانب سے تیل آرڈر نہیں لیا جارہا۔

کمپنیز کا کہنا تھا کہ ہڑتال کے سبب آرڈر ٹریکنگ نمبر نہیں دے سکتے۔

شعیب خانجی نے کہا کہ آئل ٹینکرز کانٹریکٹرز نے ٹیکس سمیت دیگر مطالبات کے حق میں آج سے ہڑتال شروع کر رکھی ہے، حکومت معاملہ بگڑنے سے پہلے سی این جی کھولے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *