Categories
Breaking news

حکومت نےشادی ہال میں تقریب سے متعلق پابندی اٹھا لی

Advertisement
Advertisement

حکومت نےشادی ہال میں تقریب سے متعلق پابندی اٹھا لی

سندھ حکومت نےشادی ہال میں تقریب سے متعلق پابندی اٹھا لی، سماجی فاصلوں اور ماسک کے لازمی استعمال کے ساتھ شادی ہالز میں تقاریب کی اجازت ہوگی۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں میں مزید نرمیوں کا اعلان کر دیا، کئی ماہ بعد شادی ہالز کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

این سی اوسی فیصلوں کےتحت محکمہ داخلہ سندھ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق 15ستمبر کے بعد سے میرج ہالز میں شادی بیاہ کی تقاریب کا انعقاد ہوسکےگا۔

کورونا وائرس کےسبب گزشتہ6ماہ سےشادی بیاہ کی تقاریب پرپابندی تھی۔

سندھ حکومت نے تجارتی کاروباری سرگرمیوں کیلئےاوقات کار بھی جاری کر دیے۔ تجارتی کاروباری سرگرمیاں صبح 6 بجےسےرات8بجےتک ہوں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ہفتہ کو رات 9 بجےتک دکانیں کھلی رکھی جاسکیں گی جب کہ میڈیکل اسٹورز، اشیائےضروریہ کی دکانیں اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی کا حکمنامہ 15 اکتوبر تک مؤثر ہو گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *