Categories
Breaking news

حکومت نئے اب تک گورنر اسٹیٹ بینک کا نام فائنل نہیں کیا، ذرائع

حکومت نئے اب تک گورنر اسٹیٹ بینک کا نام فائنل نہیں کیا، ذرائع

رضا باقر کی مدت ملازمت ختم ہونے کے قریب ہے لیکن حکومت نے نئے گورنر اسٹیٹ بینک کا نام تاحال فائنل نہیں کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ابھی تک گورنر ایس بی پی کے لیے کوئی بھی نام فائنل نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا عندیہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی 3 سالہ مدت ملازمت کا کل آخری دن ہے، گورنر اسٹیٹ بینک سے بات کرکے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا، پاکستان کے لیے خدمت پر رضا باقر کا شکر گزار ہوں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ رضا باقر غیر معمولی قابل آدمی ہیں، ہم نے اپنے مختصر وقت میں مل کر اچھا کام کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.