Categories
Breaking news

حکومت معاشی، انتظامی اور خارجہ محاذ پر ناکام ہوچکی، احسن اقبال

حکومت معاشی، انتظامی اور خارجہ محاذ پر ناکام ہوچکی، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت معاشی، انتظامی اور خارجہ محاذ پر ناکام ہوچکی۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بلوں اور مہنگائی کے ہاتھوں لوگ پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی روٹی، دودھ اور دوا لینے سے قاصر ہے جبکہ حکومت 3 سال بعد بھی ن لیگ پر معاشی تباہی کا الزام لگارہی ہے۔

ایف بی آر ادائیگی پر اعتراض نے بھانڈا پھوڑ دیا، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 140 ارب کی ایف بی آرکو ادائیگی پراعتراض سامنے آیاہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملکی معیشت واقعی بہتر ہوئی ہے تو وزیر خزانہ کو اقتصادیات کا نوبل انعام ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ 3 سال بعد بھی حکومت، ن لیگ پر معاشی تباہی کا الزام لگا رہی ہے، ن لیگ کسی بھی چینل پر نجی بجلی گھروں پر مناظرے کو تیار ہے۔

عمران خان تعصب کی سیاست نہیں کرتے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا ہے،عمران خان تعصب کی سیاست نہیں کرتے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی اور لانالائقی کا بوجھ ن لیگ پر نہی ڈال سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو مافیاز، عمران خان کے وزیر اور ایجنٹ لوٹ رہے ہیں، حکومت نے انتظامیہ کو لوٹنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *