Categories
Breaking news

حکومت قوم کو غذائی قلت کا تحفہ دینے جارہی ہے، حمزہ شہباز

کھاد کے سنگین بحران سے ملک کو غذائی قلت کا سامنا ہے، حمزہ شہباز شریف
کھاد کے سنگین بحران سے ملک کو غذائی قلت کا سامنا ہے، حمزہ شہباز شریف

پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت گیس بحران اور مہنگائی کے بعد غذائی قلت کا تحفہ بھی دینے جا رہی ہے۔

ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کھاد کے سنگین بحران سے ملک کو غذائی قلت کا سامنا ہے، کسان چھوٹا ہو یا بڑا سب کی کمر میں خنجر گھونپ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوریا کھاد کی بوری 2500 جبکہ ڈی اے پی 10ہزار روپے میں بھی نہیں مل رہی۔

ماضی میں نواز شریف کی پھانسی پر شرطیں لگیں، حمزہ شہباز

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ماضی میں شرطیں لگا کر کہا جاتا تھا کہ نواز شریف کو پھانسی ہو جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں گندم کی بوائی 90 فیصد سے زائد مکمل ہو چکی ہے، کیا حکومت چاہتی ہے کہ آٹے کی قیمت 100 روپے کلو سے بھی تجاوز کر جائے؟

حمزہ شہباز نے کہا کہ کھاد مافیا کو کھلی چھٹی دینے والی حکومت مجرمانہ طرز عمل کی مرتکب ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا کہنا تھا کہ کسانوں کو لوٹنے والا مافیا حکمرانوں کے دائیں اور بائیں بیٹھا ہوا ہے، حکومت کا کسان پیکج بھی ایک اور جھوٹا وعدہ اور سبز باغ نکلا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.