Categories
Breaking news

حکومت عوام کے سامنے کرپٹ مافیا کو آشکار کر رہی ہے، فردوس اعوان

حکومت عوام کے سامنے کرپٹ مافیا کو آشکار کر رہی ہے، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے سامنے کرپٹ مافیا کو آشکار کر رہی ہے۔

لاہور سے جاری ویڈیو بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی کے منصوبوں میں کرپشن کی داستانیں آج بھی زبان زدعام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر لائی، حقائق عوام کے سامنے رکھ دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بےضابطگیوں میں ملوث حکام کے خلاف فی الفورایکشن لیا گیا، ہماری حکومت بے ضابطگیوں میں ملوث ہر فرد کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا، حکومت لوٹ مار پر مٹی ڈالنے کی بجائے پہلی مرتبہ کرپٹ مافیا کا پردہ چاک کر رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ عوام کے سامنے کرپٹ مافیا کو آشکار کر رہے ہیں، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں کنیزوں کی آہ و بقا ظاہر کرتی ہے دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کنیزیں ظلِ سبحانی کو خوش کرنے کے لیے جھوٹ بولنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر رہی ہیں، عیدی کے چکر میں یہ اپنی عاقبت خراب کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ جن کی یہ وکالت کر رہی ہیں وہ سندیافتہ مفرور، مجرم اور ملزم ہیں، جعلی راجکماری کی چھوٹی اور بڑی کنیزیں اپنی نوکریاں پکی کرنے پر تلی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر لوٹ مار کے پیچھے ن لیگی مافیا کی کارستانی شامل ہے، رنگ روڈ اسکینڈل میں ملوث عناصر انجام کو پہنچیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *