Categories
Breaking news

حکومت علما اور حکومت کے درمیان خلیج کو ختم کررہی ہے، نورالحق قادری

Advertisement
حکومت علما اور حکومت کے درمیان خلیج کو ختم کررہی ہے، نورالحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی اُمور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت علما اور حکومت کے درمیان خلیج کو ختم کررہی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی اُمور پیر نورالحق قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمنوں کو تصادم کرانے میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

نفرتیں ختم کرنے کی بات کرتے ہیں، توڑنے کے بجائے جوڑنا چاہتے، نورالحق قادری

ایک بھائی مذہبی اور دوسرا انسانیت کے رشتے کا بھائی ہوتا ہے، ہم سب میں مستحکم رشتہ پاکستانی ہونے کا ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ جو دینی مدارس شرائط پر پورا اُترتے ہیں ان کو اسناد جاری کی جائیں گی، وزارت تعلیم میں بڑی تبدیلی کررہے ہیں تاکہ مدارس کا معاملہ خوش اسلوبی سے آگے بڑھے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ علما اور حکومت کے درمیان ایک خلیج تھی، موجودہ حکومت اس کو ختم کررہی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مدارس کے نظام کو مزید مضبوط کررہے ہیں اس کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *