
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت سے کیا مذاکرات ہو رہے ہیں میرے علم میں نہیں ہے، مذاکرات سے متعلق صرف صدر مملکت بہتر بتاسکتے ہیں۔
زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے، ابھی تک تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ق لیگ اہم اتحادی ہے، ق لیگ والے اپنی کمٹمنٹ پر کھڑے ہیں، ہفتے کے روز عمران خان اسمبلیاں تحلیل کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم ماہرین نے ملک کو جس گرداب میں پھنسا دیا اس سے نکلنے کا راستہ صرف الیکشن ہیں، حکومت سے مذاکرات مشروط ہیں، ان میں الیکشن کی تاریخ پر بھی گفتگو ہونی چاہیے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں، انہیں مشورہ دوں گا سیاست کریں۔
قومی خبریں سے مزید
-
راولپنڈی: تھانہ روات کے پولیس اہلکار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی
راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس اہلکار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔
-
صدر عارف علوی کی لاہور میں عمران خان سے ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
-
موٹروے ایم 6 مبینہ کرپشن: سابق ڈی سی نوشہرو فیروز کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کا ریڈ نوٹس جاری
موٹروے ایم 6 منصوبے میں مبینہ کرپشن کے معاملے میں سابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نوشہرو فیروز کی گرفتاری کےلیے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کردیا۔
-
مونس الہٰی کی عمران خان سے ملاقات، آئندہ کے حوالے سے مشاورت
رہنما ق لیگ مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں آگے بڑھنے کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
گورنر سندھ کی خالد مقبول کے ہمراہ آصف زرداری سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
گورنر سندھ کامران خان کی اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔
-
ن لیگ نے ریکوڈک کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کو راضی کرلیا، ذرائع
ذرائع کے مطابق بلوچستان کا حصہ بڑھانے کیلئے ترمیمی بل لایا جا ئے گا،بل پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
-
متحدہ نے وزیراعظم سے پی پی کی شکایت لگادی
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلزپارٹی سے متعلق شکایت لگادی ۔
-
صوبوں میں گورنر راج کا کوئی آپشن زیرِغور نہیں، وزیرقانون
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان پنجاب اور کے پی اسمبلیاں آج توڑ دیں ، پی ڈی ایم الیکشن کے لیے تیار ہے۔
-
عمران صاحب الزام ثابت کیوں نہیں کیے؟ ثبوت کیوں نہیں دیے؟ مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عمران صاحب الزام ثابت کیوں نہیں کیے؟ آپ نے ثبوت کیوں نہیں دیے؟
-
ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ کے ناراض اتحادیوں سے مذاکرات
ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر ناراض اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے وفاقی وزراء پہنچ گئے۔
-
وفاقی حکومت کا 20 دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے 20 دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
-
سارہ انعام قتل: صحافی ایاز امیر کو موبائل فون واپس کرنے کا حکم
سارہ انعام قتل کیس میں عدالت نے سینئر صحافی ایاز امیر کو موبائل فون واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
-
آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پورا کریں گے، وزیر اعظم
معاشی صورتحال پر اہم اجلاس میں وزیراعظم نے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
-
پاکستان، تاجکستان میں مختلف معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔
-
اعظم سواتی کو لانے کیلئے میرا طیارہ استعمال نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی بات نہ کریں۔ سیاسی مقاصد کیلئے اسمبلیاں توڑنا مناسب نہیں ہے۔
-
کسی بھی وقت وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہوں، گورنر بلیغ الرحمان
بلیغ الرحمان نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی سمری ملنے کے بعد 48 گھنٹوں میں فیصلے کا اختیار ہے، مسلم لیگ ن کے پاس تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اختیار ہے۔