Categories
Breaking news

حکومت سرکاری ملازمین کےمسائل حل کرناچاہتی ہے, عثمان ڈار

Advertisement

عثمان ڈار

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کامسئلہ حل کرنا ‏چاہتے ہیں یہ نہیں کہاہم تنخواہیں نہیں بڑھائیں گے،ہم نےکہا کم بڑھائیں گے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ مظاہرین پر تشدد اور ‏آنسوگیس کی شیلنگ درست عمل نہیں ہے ہم نےبھی جب پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیاتھاتوتشددکانشانہ بنے تھے، ‏پارلیمنٹ ہاؤس پرچڑھائی کرنےوالےملازمین کوپولیس نےپیچھےہٹایا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کےمسائل حل کرناچاہتی ہے ڈھکی چھپی بات نہیں پاکستان ‏کتنے قرضوں کے بوجھ تلےدباہے، یہ نہیں کہاہم تنخواہیں نہیں بڑھائیں گے،ہم نےکہاکم بڑھائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مسائل سےنکلنےکیلئےہرپاکستانی کواپناحصہ ڈالناہوگا، 25،30سال اپوزیشن حکومت میں رہی ‏کوئی چیزمنافع میں چھوڑکرگئی اپوزیشن پاکستان کوقرضےکےبوجھ تلےچھوڑکرگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت سےمتعلق اپوزیشن اورحکومت نےاچھاکام کیا، اپوزیشن ٹائمنگ ‏کے پیچھے چھپناچاہتی ہےتوالگ بات ہے اپنےمفاد کیلئےاپوزیشن راتوں رات بل لاکراپنی بات منوالیتی ہے، بی بی ‏اورنوازشریف نے چارٹرآف ڈیموکریسی پرسوچ کرہی دستخط کیےتھے اپوزیشن اپنی بات سےمکررہی ہےماضی میں ‏یہ ہی مطالبہ کرتے تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *