
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صنعتی ترقی معیشت کی بہتری کیلئے لازمی ہے، حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پر عزم ہے، اسپیشل اکنامک زونز سے مقامی افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت خصوصی اقتصادی زونزکی منظوری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے اسپیشل اکنامک زونز کو بجلی اور گیس کنکشنز کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
x
Advertisement
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سمیت سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز کے علاوہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
- عمران خان کی اپنے کتوں کےساتھ تصویر معنی خیز ہے، پلوشہ خان
- عمران خان نے بنی گالہ میں اپنے پالتو کتوں کے ساتھ وقت گزارا
وفاقی وزرا حفیظ شیخ، حماد اظہر، شبلی فراز اور مشیر تجارت رزاق داؤد کے علاوہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی گئی۔
اجلاس کو ملک میں 19 خصوصی اقتصادی زونز سے متعلق بریفنگ دی گئی، جبکہ بورڈ نےخصوصی اقتصادی زونز انٹرپرائزپلاٹ ریگولیشنز 2020 کی منظوری دی۔
اعلامیے کے مطابق اکنامک زون بلوچستان میں صدیق سنز ٹن پلیٹ کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ سندھ اکنامک زون میں سروس لانگ مارچ ٹائرز کی بھی منظوری دی گئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
پشاور چڑیا گھر میں زرافہ مرگیا
قائم مقام ڈائریکٹر پشاور چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ باقی 2 زرافوں کا خیال رکھ رہے ہیں ، تینوں زرافے افریقا سے 2018 میں لائے گئے تھے۔
-
عمران خان کی کل کی تصویر ان کے مستقبل کا اشارہ ہے، نفیسہ شاہ
نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے نے کٹھ پتلی حکومت کو بے چین کردیا ہے۔
-
شیخ رشید نے اپوزیشن اتحاد کے سامنے حکومت کے جھکنے کے امکان کو مسترد کردیا
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس اسمبلی کواپوزیشن اتحاد حرام سمجھتا ہے، اُسی میں مولانا فضل الرحمٰن صدر کے امیدوار تھے۔
-
آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد، جنرل آسٹن اسکاٹ کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن کے لیے تعاون کا یقین دلایا
-
حکومت کے اراکین اگلے الیکشن کیلئے ہم سے رابطہ کررہے ہیں، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت بہت دباؤ میں ہے، کل کےجلسے سے ایوان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، اپوزیشن ترجمانوں کے ٹائم ٹیبل پر نہیں چلے گی، 31 دسمبر تک تمام ممبران سے کہا ہے کہ لیڈر شپ کو استعفے دے دیں۔
-
8 دسمبر گزر گیا، 13 دسمبر گزر گیا، 31 دسمبر بھی گزر جائے گا، فردوس عاشق
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی وزیراعظم کا بال بیکا نہیں کرسکتیں۔
-
فیصل جاوید کی اپوزیشن اتحاد کی آئندہ الیکشن میں شکست کی پیشگوئی
حکمران جماعت تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر فیصل جاویدخان نے آئندہ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد کی شکست کی پیش گوئی کردی ۔
-
جتنا جلدی ہوسکے پی ڈی ایم استعفے دے دے ، شیخ رشید
وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتنا جلدی ہوسکے استعفے دیں ، اسلام آباد آنا ہے تو آئيں۔
-
تمام شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشی اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
-
مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کا حکم
حکومت سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسیحی ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی بھی پچیس دسمبر سے پہلے کی جائے گی۔
-
ملتان کی ویمن جیل میں قید خاتون دم توڑ گئی
ملتان کی ویمن جیل میں قید خاتون دم توڑ گئی، تاہم موت کی وجہ سامنے نہ آسکی۔
-
مریم نواز کی پارٹی اجلاس میں اختلاف کی خبروں کی تردید
سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مختلف میڈیا چینلز پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کس طرح کچھ چینلز جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کر رہےہیں۔
-
بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری
جولائی سے لے کر اب تک کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں متعدد کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اس دوران کسٹمز ڈیوٹی ادا نہ کرنے والی 607 گاڑیوں کو تحویل میں لیاگیا۔
-
گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی، معمولات زندگی متاثر
ملک کے مختلف حصوں میں سردی کا راج ہے، گلگت بلتستان میں بابو سر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، نانگا پربت اور فیری میڈو میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ استور میں برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے، خون جمادینے والی سردی سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔
-
اسلام آباد میں دو لڑکیاں ہوٹل کے کمرے سے نیچے جاگریں
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے کمرے سے دو لڑکوں نے بھاگنے کی کوشش کی ۔ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک لڑکا بھی زخمی ہوا۔
-
پشاور: ملزم کا بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف
ملزم نے عدالت کو بیان دیا کہ واردات کے بعد قریبی پٹرول پمپ سے پٹرول لاکر لاش کو ٹھکانے لگایا جبکہ ثبوت مٹانے کی خاطر لاش آگ لگا کر جلائی تھی