Categories
Breaking news

حکومت ذلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل اورجہاز کے روٹ کی تفصیلات سامنے لائے، بلاول بھٹو زرداری

حکومت ذلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل اورجہاز کے روٹ کی تفصیلات سامنے لائے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ذلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل اور حکومتی جہاز کے روٹ کی تفصیلات سامنے لائے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں جہاز یہاں سے اسرائیل گیا، اگر اس فلائٹ کا یہی روٹ تھا تو اجازت کس نے دی؟

بلاول نے سوال کیا کہ جہاز نے یہاں آکر ذلفی بخاری کو نہیں اٹھایا تو کسے اٹھایا؟

بلاول نے کہا کہ اسرائیلی نیوز ایجنسی نے وہاں کے محکمہ دفاع سے اجازت لےکر خبر شائع کی، دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *