Categories
Breaking news

حکومت اپنے ووٹرز، سپورٹرز پر بھی بوجھ بن گئی، خواجہ آصف

Advertisement
حکومت اپنے ووٹرز ، سپورٹرز پر بھی بوجھ بن گئی ہے ، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت عوام پر تو بوجھ بنی ہے یہ اپنے ووٹرز سپورٹرز پر بھی بوجھ بن گئی ہے۔

Advertisement

سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جس وزیر نے مریم نواز کے متعلق جو زبان استعمال کی ہے ان لوگوں سے گِلا کرنا نہیں بنتا، کیونکہ ان سب کا مجموعہ بنایا جائے تو ان کا لیڈر عمران خان بنتا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

خواجہ آصف نے کہا کہ مریم بہادری کے ساتھ باپ کا بیانیہ لے کر نکلی ہے، اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، پی ڈی ایم متحد رہے گی، ہمارا ایجنڈا اختلافی نہیں، آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہرگزرتے دن کے ساتھ منزل کے قریب آرہے ہیں، حکومت کمزور ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ جو بائیڈن کی کامیابی سے امریکا کی ساکھ بحال ہوگی، ٹرمپ دورِ حکومت میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہندوستانی اقدام پر جو بائیڈن نے کھل کر اختلاف کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *