Categories
Breaking news

حکومت اور اپوزیشن PP کیخلاف متحد ہو گئی، حسن مرتضیٰ

حکومتی اور اپوزیشن جماعتیں PP کیخلاف متحد ہو چکی ہیں، حسن مرتضی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حکومتی اور بعض اپوزیشن جماعتیں پیپلز پارٹی کے خلاف متحد ہو چکی ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ لائن کے اس طرف کون اور اس طرف کون کھڑا ہے، پیپلز پارٹی کے مخالفین نے ثابت کیا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ڈکٹیٹر کی انگلی پکڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں نون لیگ اور جے یو آئی ف نے جی ڈی اے کو سپورٹ کیا، پھر بھی یہ جماعتیں کہتی ہیں کہ ہم پر باپ کا ہاتھ نہیں۔

حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی عدالت میں ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وقت ثابت کر رہا ہے کہ وہ ’باپ‘ کی انگلی پکڑے بغیر کہیں نہیں جا سکتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *