
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مینار پاکستان میں جلسے کے لیے سامان لانے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے، کوئی تصادم ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر ہوگی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جلسے میں کارکن پر امن طور پر جمع ہوں گے اور پر امن طور پر منتشر ہوں گے۔
انہو ں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی مداخلت جاری رہی تو تصادم ہوسکتا ہے، اور اس کی تمام تر ذمہ داری عمران حکومت اور انتظامیہ پر ہوگی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کل 13 دسمبر بروز اتوار کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں لاہور کے مینارِ پاکستان گراؤنڈ گریٹر اقبال پارک کے گیٹ نمبر 5 کا تالا نون لیگی کارکنوں نے توڑ دیا۔
تالا توڑنے کے بعد نون لیگی کارکنوں نے اسٹیج کی تیاری کا سامان اندر پہنچا دیا جس کے بعد مینارِ پاکستان کے احاطے میں اسٹیج بنانے کا کام جاری ہے، مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں کرسیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔
x
Advertisement
یہ بھی پڑھیے
- پی ڈی ایم کا مینار پاکستان میں جلسہ، بلاول ہاؤس میں ٹرک کی تیاری
- پی ڈی ایم عوام کا تحفظ جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہے، حماد اظہر
- مینار پاکستان جلسہ کل، پی ڈی ایم اور پولیس کی تیاریاں عروج پر
گزشتہ رات بارش کے بعد مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں بعض جگہ پر پانی موجود ہے، جلسہ منتظمین کی جانب سے گراؤنڈ کی صفائی کے لیے کام جاری ہے۔
جلسہ گاہ میں بجلی کے انتظام کے لیے جنریٹر پہنچا دیئے گئے ہیں، جلسے میں روشنی کے انتظامات کے سلسلے میں گراؤنڈ میں سرچ لائٹیں لگا دی گئی ہیں، جبکہ ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب کے لیے بھی کام جاری ہے۔
مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی بڑی تعداد کے مینارِ پاکستان گراؤنڈ آنے کا سلسلے بھی جاری ہے۔
لاہور میں مینار پاکستان کے سبزہ زار پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکن اپنی پارٹیوں کے پرچم لگا رہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان اور عامر خان کی یہ ملاقات کہاں ہوئی؟
اس تصویر میں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اداکار عامر خان کو شوکت خانم اسپتال کا دورہ کروارہے ہیں
-
پی ڈی ایم کا مینار پاکستان میں جلسہ، بلاول ہاؤس میں ٹرک کی تیاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
-
اپوزیشن اتحاد کی قیادت کو سیکیورٹی الرٹ سے آگاہ کردیا،راجا بشارت
وزیرقانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت کو سیکیورٹی الرٹ سے آگاہ کردیا ہے۔
-
11جماعتیں اقبال پارک بھرنے کےلیے سر توڑ کوششیں کررہی ہیں، فیاض چوہان
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک وزیراعظم عمران خان کی ایک کال پر کھچا کھچ بھر جاتا ہے۔
-
اپوزیشن کی ضد کی سیاست بند گلی میں جا رہی ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمدکہتے ہیں کہ اپوزیشن کی ضدکی سیاست بندگلی کی جانب جا رہی ہے۔
-
PDM جلسہ: ن لیگی رہنما جائزہ لینے مینارِ پاکستان پہنچ گئے
13دسمبر کو لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے مسلم لیگ نون کے رہنما جلسہ گاہ کا جائزہ لینے مینارِ پاکستان پہنچ گئے۔
-
کورونا کی لہر پہلے کے مقابلے میں 4 گنا بڑی ہوسکتی ہے، عذرا پیچوہو
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ لہر جون جولائی کے مقابلے میں 3 سے 4 گنا بڑی ہوسکتی ہے۔
-
رنجیت سنگھ شاہی قلعہ میں کیوں، نوجوان نے مجسمے کا بازو توڑ دیا
لاہور میں ایک نوجوان نے شاہی قلعہ میں نصب سکھ سلطنت کے بانی مہا راجا رنجیت سنگھ کے مجسمے کا بازو توڑ دیا، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
-
خرم دستگیر اور ایم پی اے امان اللّہ وڑائچ کی فیملیز میں کورونا کی تصدیق
مسلم لیگ نون کے رہنما خرم دستگیر اور ایم پی اے امان اللّہ وڑائچ کے اہلِ خانہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
-
کچھ ممبر شہباز شریف کے استعفے دینے کی بات کر رہے ہیں، غلام سرور خان
وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے کچھ لوگ حکومت سے رابطے میں ہیں اور وہی لوگ شہباز شریف کے استعفے دینے کی بات کر رہے ہیں۔
-
ابو کی جائیدادیں بچانے کیلئے کچھ بچے نکلے ہیں: خرم شیر زمان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیرزمان کہتے ہیں کہ ابو کی جائیدادیں بچانے کیلئے کچھ بچے نکلے ہیں۔
-
پی ڈی ایم عوام کا تحفظ جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہے، حماد اظہر
وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت لوگوں کا تحفظ جان بوجھ کر نظرانداز کر رہی ہے، یہ کورونا وائرس پھیلاؤ کا سبب بن کر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔
-
پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 629 کیسز، 36 ہلاکتیں
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 629 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد اب تک سامنے آنے والے کیسز کی کُل تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 526 ہو گئی ہے۔
-
مرید عباس قتل کیس ،CCTVکی فرانزک رپورٹ طلب
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ساؤتھ نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں مدعیہ کی درخواست پر پولیس اور سندھ حکومت سے وقوعہ کی سی سی ٹی وی کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی۔
-
شہباز شریف کی تنخواہ، مراعات کا ریکارڈ طلب
لاہورکی احتساب عدالت نےشہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے گواہ کو حکم دیا کہ شہباز شریف کےبطور رکن اسمبلی تنخواہ اور مراعات لینے کا ریکارڈ آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے، عدالت نے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
-
سال 2021 کی عام تعطیلات کا اعلان ہو گیا
وفاقی حکومت نے 2021 کے لیے عام اور اختیاری تعطیلات کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔